منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرونا وائرس کی ویکسین کا چوہوں‌ پر تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کر کے اس کا تجربہ چوہوں پر کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہوں کو ویکسین دے کر اُن کے نتائج آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم امپیریل کالج کے تحقیقی ماہرین کا کہنا تھا کہ ’کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے اور قابل اثر حل نکالنے کے لیے انہوں نے چوہوں پر ویکسین کا تجربہ کیا‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس کو باقاعدہ نام دے دیا

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کرونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ کسی جانور پر نہیں کیا گیا، چونکہ چوہے کا اندرونی نظام انسانوں سے مماثلث رکھتا ہے تو یہ تجربہ فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے ویکسین تیار کر کے اسے انجیکشن کے ذریعے چوہوں کے جسم میں داخل کردیا، اب محققین مشاہدہ کریں گے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مذکورہ چوہوں کا خون اور مدافعتی نظام کیسا ردعمل دیتا ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے سارس وائرس پر گذشتہ دو دہائیوں میں ہونے والی تحقیق کی روشنی میں کرونا کی ویکسین جلد تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

’’ہمیں امید ہے کہ ہم سب سے پہلے انسان پر ویکسین کا تجربہ کریں گے اور یہ کامیاب بھی رہے گا، بعد ازاں اس کا دائرہ کار بڑھا کر عام شہریوں تک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن میں کرونا وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

کالج کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’یہ بھی ممکن ہے کہ نتائج حاصل کرنے میں ہمیں کچھ وقت لگ جائے اور ہوسکتا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ہی ہم قابل اثر ویکسین بنانے میں کامیاب ہوسکیں‘۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ اب تک 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ بھی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں