تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا وائرس: سعودی اور خلیجی ممالک سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی: کورونا کے امیکرون ویرنٹ نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزارت صحت کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں کی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔

وزارت صحت کے احکامات پر آج رات 14 مئی سے خلیجی ملکوں سے آئے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے محدود رینڈم سکریننگ کا عمل آج رات 12:01سے اسلام اباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔

ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔ 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے کورونا جانچنے کے لیے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔

سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں یہ اقدامات تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔

پاکستان نے چند ماہ قبل کورونا میں کمی کے باعث بیرون ملک سے آئے تمام مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں