تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب اور دیگر ممالک کا تیل کی پیداوار سے متعلق بڑا فیصلہ

ریاض : کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ حالی کے بعد سعودی عرب نے تیل کی سب سے بڑی کمپنی کو تیل کی پیداوار میں مزید دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرمکو کو ہدایت کی ہے کہ جون سے تیل کی پیداوار میں مزید 10لاکھ بیرل یومیہ کمی کردی جائے، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو نے 11 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

قیمتوں کے نئے شیڈول کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 0.67ریال مقرر کردی گئی، دوسری جانب کویت اور متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے اس اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کویت نے بھی یومیہ پیداوار میں80ہزار بیرل کمی کا اعلان کردیا جبکہ امارات کی جانب سے ایک لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا گیا ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود تیل کی مارکیٹ مستحکم نہ ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -