منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: کرونا وائرس کے پیش نظر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا۔

بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا، 30 اور 31 مارچ کو پریکٹس سیشن تھا اور یکم اپریل کو واحد ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔

- Advertisement -

شیڈول کے تحت 2 تا 4 اپریل پھر ٹیم پریکٹس سیشن تھا اور 5 سے 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے، ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں