تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا وائرس؛ کرکٹ کی بحالی کیلیے بین اسٹوکس کی اہم تجویز

مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بین اسٹوکس نے شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلیئرز کو شائقین کے لیے کچھ بھی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بین اسٹوکس نے نیشنل ہیلتھ سروس اور نیشنل چلڈرن کرکٹ چیرٹی “چانس ٹو شائن” کے لیے اپنی پہلی ہاف میراتھن مکمل کر کے چندہ جمع کیا ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں، اور وہ نہیں سمجھتے کہ بنا شائقین کے کھلاڑیوں کی پر فارمنس پر کوئی بُرا اثر پڑے گا اور کرکٹ تو محض ایک کھیل ہے مگر ہر فرد کی صحت اور حفاظت اس وقت انتہائی ضروری ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پرفیشنل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے، بغیر شائقین کے بھی میچز کھیلے جاسکتے ہیں، کورونا وائرس کے بحران میں پلیئرز کو شائقین کے لیے ٹی وی اسکرینز پر میچز کی واپسی کے لیے کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ ایک ہی باری میں آٹھ کلومیٹر سے زیادہ نہیں دوڑے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے اور یہ تینوں ٹیسٹ موسم گرما کے اختتام پر بغیر شائقین کے ہونے کے امکان ہیں۔

Comments

- Advertisement -