اسلام آباد : ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد30ہزار941ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 667ہوگئی، جہلم میں مزید6افراد کی رپورٹ مثبت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے22ہزار62مریض زیرعلاج ہیں، ملک میں کورونا کےتصدیق شدہ کیسزکی تعداد30ہزار941ہوگئی ہےجبکہ کورونا وائرس کےباعث اموات 667 ہوگئیں، اس کے علاوہ ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد8ہزار212ہے۔
ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹےمیں11ہزار367کوروناٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طورپر اب تک2لاکھ94ہزار894ٹیسٹ کیے گئے۔
دوسری جانب پنجاب کے شہر جہلم میں کورونا سے متاثرہ مزید6افراد کی رپورٹ مثبت آگئی، سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ ضلع بھرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد145ہوگئی ہے۔
آج مزید8کوروناسے صحتیاب افراد کو گھر بھیجا گیا، انہوں نے بتایا کہ جہلم میں کورونا سےصحتیاب مریضوں کی تعداد 121ہوگئی ہے، کوروناوائرس سے متاثرہ 21مریض زیرعلاج ہیں، ضلع بھر میں اب تک کورونا وائرس سے3اموات ہوئیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد42لاکھ15ہزار366ہوگئی، کوروناوائرس کےباعث پوری دنیا میں اموات2لاکھ84ہزار675ہوگئیں جبکہ کورونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد15لاکھ6ہزار239ہوگئی ہے۔