ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ضلع سیالکوٹ کے 32شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

پسرور : ضلع سیالکوٹ کے32شہریوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، کورونامیں مبتلا22مریض بیرون ملک سے سفر کرکے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ضلع سیالکوٹ کے32شہریوں میں کوروناوائرس کی تصدیق کردی، جن میں 14 مریضوں کا تعلق سیالکوٹ ، 8سمبڑیال ، 3ڈسکہ اور7 کا تعلق پسرورسے ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونامیں مبتلا22مریض بیرون ملک سےسفرکرکےآئےتھے جبکہ کوروناوائرس میں مبتلا 4 مریضوں کا تعلق تبلیغی مرکز سے ہے۔

- Advertisement -

ڈی سی کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ جیل میں3مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، سیالکوٹ میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد32ہو گئی ہے جبکہ ضلع بھرمیں اب تک 208افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے پنجاب میں کوروناکےمزید113کیسزسامنےآگئے ، جس کے بعد پنجاب میں کوروناکیسزکی تعداد1ہزار493 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہورکیمپ جیل میں21مزیدقیدیوں میں کوروناکی تصدیق ہوئی اور کورونا وائرس سے متاثرقیدیوں کی تعداد 49ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں 41مزیدتبلیغی جماعت کےارکان میں کوروناکی تصدیق بھی ہوئی اور تعداد484ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں