اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا وائرس؛ عدالتوں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر عدالتوں کو مکمل طور بند نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کے معاملےپر قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس گلزار احمد نے کی، اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث عدالتی امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کےعدلیہ پر اعتماد کو ٹوٹنےنہیں دیا جائےگا،اس لیے عدالتیں کھلی رکھی جائیں گی اور عدالتوں میں اہم نوعیت کےکیسزکو سناجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس گلزار احمد کی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری

اجلاس میں تمام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو اپنے فیصلےخود کرنے کا اختیار دیدیا گیا ہے جب کہ جسٹس اعجازالاحسن کو سپریم کورٹ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

تمام چیف جسٹس صاحبان اپنی ہائیکورٹ کے فوکل پرسن مقرر کریں گے اور کورونا بچاؤ سے متعلق سپریم کورٹ کے ایس اوپیز کا اطلاق تمام ہائیکورٹس پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ کو ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

سپریم کورٹ آنے والے سائلین کی اسکریننگ کی جائے گی اور سائلین کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا گیا ہےاور سپریم کورٹ میں ہاتھ صاف کرنے کیلئے سینی ٹائزر لگا دیئے گئے جبکہ سپریم کورٹ ملازمین میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کا ہدایات نامہ تقسیم کیاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں