تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس : مسجدالحرام میں بغیر اجازت عمرہ ادائیگی پر جرمانے کا فیصلہ

ریاض : سعودی انتظامیہ نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے رجسٹریشن کے بغیر عمرہ اور نماز کےلیے مسجد الحرام میں جانے پر جرمانے عائد کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خادمین الحرمین الشرفین کی جانب سے ریاست میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعدد مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں سعودی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں بغیر رجسٹریشن نماز پڑھنے پر جرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کا نفاذ رمضان المبارک سے ہوگا، جس کے تحت بغیر اجازت نامہ عمرہ ادا کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام میں داخل ہونے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا، یہ جرمانے کرونا وبا کے خاتمے کے اعلام تک برقرار رہیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا میں مبتلا افراد کی تعداد تین لاکھ پچانویں ہزار آٹھ سو چوون (395,854) ہے جس میں سے 6 ہزار 728 مریض انتقال کرچکےہیں جبکہ 381,658 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -