جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کرونا وائرس : ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد / لاہور / کراچی : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے کریک ڈاؤن کیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے عملے نے لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس حوالے سے ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ڈریپ ٹیم نے الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مار کر سامان ضبط کرلیا کیونکہ شہریوں نے ڈریپ ہیلپ لائن پر زائد قیمت وصولی کی شکایات کی تھی۔

ترجمان کے مطابق حفاظتی ماسک ایم95کی مہنگے داموں فروخت پر ایکشن لیا گیا، ڈریپ حکام نے اسٹاک قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلقہ اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

ظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ کورونا وائرس سے متعلقہ اشیا کا مارکیٹ سروے کرے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں