تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس سے امریکی صدارتی انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صدارتی انتخابات 2020 کے متاثر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا، نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 53689 سے زائد افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، عالمی سطح پر صحت یابی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث امریکی انتخابات بھی متاثر ہوسکتے ہیں، وائرس پھیلنے کے پیش نظر ریلیوں اور کنونشنز کو بھی محدود کیا جارہا ہے جس کے باعث انتخابی عمل بھی متاثر ہوگا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی صحت کے لئے بذریعہ ڈاک ووٹنگ کے سلسلے کو توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔

ڈیموکریٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیاسی مفاد کےلیے چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کا خوف پھیلا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کےلیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کردی ہے۔

امریکا میں کرونا سے متاثرہ 11 افراد ہلاک، کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے 14 افراد ہلاک اور 233 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -