تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں کرونا کے مزید 576 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 720 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل ریکارڈ کمی ہو رہی ہے، جمعے کو مسلسل دوسرے دن 600 سے کم نئے مریض سامنے آئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 18 ستمبر کو 576 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 720 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 145 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک 3 لاکھ 8 ہزار 352 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز کرونا سے 31 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 430 ہوچکی ہے۔مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 ہزار 938 ہے جن میں سے ایک ہزار 189 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہا 58 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔جدہ میں 52 ، ریاض 35، الھفوف47، دمام 37، المبرز 24، خمیس مشیط 19، ابہا 15، جازان 14، نجران 14، بلجرشی 13 اور حائل میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -