تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کورونا وائرس: حکومت کا طلبا کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ریاض: سعودی حکومت نے پرائمری اور نرسری اسکولوں میں طلبا کی حاضری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر مملکت میں پرائمری اور نرسری کے طلبا کی آن لائن پڑھائی کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب حکومت نے بچوں کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت تعلیم اور صحت عامہ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر بچوں کی تعلیمی اداروں میں حاضری پر رضامندی ظاہر کی۔

مملکت کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں طلبا کی حاضری کا تجربہ کامیاب رہا جسے مدنظر رکھتے ہوئے اب پرائمری اور نرسری کے بچوں کو بھی اسکولوں میں بلانے کی اجازت دی گئی۔

وزارت نے بتایا کہ تمام پرائمری اور نرسری اسکولوں میں طلبا کی حاضری 23 جنوری سے ہوگی۔

البتہ وہ طالب علم جنہیں صحت کے مسائل ہوں انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے، اس صورت میں مذکورہ زمروں کے طلبا آن لائن تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

سعودی حکومت نے پابند کیا ہے کہ تعلیمی مراکز پر حاضری کی صورت میں ایس او پیز پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

Comments