تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 1 لاکھ 90 ہزار لوگ دم توڑ گئے

کراچی : کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ اٹھارہ ہزار سے تجاوز کرگئی۔

چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 654 ہوگئی لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 7 لاکھ 45 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کی جانیں نگلیں ہیں اتنی ہی تیزی سے اسپین میں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا ہے اور اب تک اسپین میں 22 ہزار 157 افراد کی جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں جان لیوا وبا اب تک 25 ہزار 549 لوگوں کو ہلاک جبکہ 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

فرانس میں وائرس نے 21 ہزار 856 جانیں لیں اور 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 18738 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 5481 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 87 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد ہلاک جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 5575 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 6490، سوئٹزرلینڈ میں 1549 اور ترکی میں 5491 انسانی جانیں لیں جبکہ 1 لاکھ 1 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 3331، سوئیڈن میں 2021، پرتگال میں 820، کینیڈا میں 2147، انڈونیشیا میں 647، میکسیکو میں 1069، نیدرلینڈز میں 4117 افراد ہلاک 35 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 721 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 23 ہزار افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -