تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس: سعودی وزارتِ صحت کا اہم بیان

ریاض:ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر العبد العالی نے کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے تین بڑے اسباب بتا دیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا پہلا سبب بڑے پیمانے پر مملکت میں ایکٹیو کرونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا سے متاثر ایسے افراد سامنے آ رہے ہیں جن میں ابھی تک وائرس کی علامات نمایاں نہیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسرا سبب گنجان آبادی میں ٹیسٹ مہم ہے، ایسے مقامات پر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد ہیلتھ سینٹر یا اسپتالوں سے رجوع نہیں کرتے اور انہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ وائرس میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرین میں اضافے کا تیسرا سبب معاشرے کے غلط طور طریقے اور رسم و رواج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سماجی تقریبات میں شرکت، خاندانوں کا مل جل کر افطار کرنا اور اجتماعی ملاپ کا رواج بھی اس کا باعث بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2736 نئے کیس ریکارڈ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 54752 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -