تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اٹلی میں کرونا وائرس سے اتنی ہلاکتیں کیسے ہوئیں؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

روم : اٹلی کے اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور سینیئر اطالوی ڈاکٹر نے بتایا ہے 22فرو ری کو صورتحال اپنی انتہا کو پہنچ گئی تھی، کم عمر افراد کو بھی کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال میں داخل کرایا جارہا تھا۔

اٹلی کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے لومبارڈی کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر انتونیو پیسنٹی نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ جمعہ کے روز سے ہی متعدد کم عمر افراد کو بھی کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔

انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) یونٹوں میں زیر علاج مریضوں میں سے نصف 65 سال سے کم عمر کے ہیں، ڈاکٹر انتونیو پیسنٹی نے دوسرے ممالک کے مقابلے میں اٹلی میں شرح اموات زیادہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی زیادہ تر آبادی بڑی عمر کے لوگوں پر مشتمل ہے تاہم20 اور 30 ​​برس کے افراد میں بھی کچھ مریض سخت کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹرانتونیو پیسنٹی کا کہنا تھا کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہی سے ہم جانتے تھے کہ اس کا اثر اٹلی میں بھی ہوگا، لیکن ہم پہلے سے تیار نہیں تھے۔

جب اس کی ابتدا ہوئی تو یہ مرض ناقابل فہم تھا، اس ہنگامی صورت حال کے بعد اٹلی کے مختلف شہروں میں آئی سی یو کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ سب 22 فروری کو آئی سی یو میں ایک مریض کے ساتھ شروع ہوا تھا اور ہم نے اب تک اپنے آئی سی یو میں 1،800مریضوں کا علاج کیا ہے۔

اس دوران مریضوں کی تعداد آسمان تک چھوتی چلی گئی جس کی توقع بھی نہیں کررہے تھے، پہلے ہفتے ہم نے 15 مختلف اسپتالوں میں 15 کوآرڈ کوویڈ آئی سی یوز کھولے کیونکہ ہمارا مقصد اس طرح کے مریضوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -