پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کرونا وائرس : انٹرا سٹی بسوں میں اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ انٹرا سٹی بسوں میں سگریٹ نوشی اور اضافی مسافر بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مالکان کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مسافر بسوں اور کوچز میں زیادہ افراد سوار نہ کریں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر مسافر گاڑیوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کو یقینی بنائیں اور مسافروں کو چاہیے کہ گاڑی میں موجود کسی شخص سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

وزیرٹرانسپورٹ سندھ کا  مزیدکہنا تھا کہ مالکان بس، کوچز میں مسافروں کے لیے ہینڈ سینٹائزر رکھیں، کسی بھی مسافر کو کھانسی نزلہ یا زکام ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں منعقس ہونے والے میلوں، درگاہوں اور شادی ہالز کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، اس کے علاوہ مدارس اسکولوں اور کالجز کی بندش کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں