بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وائرس : باپ کے مرنے کے 8 ویں روز معروف کھلاڑی بھی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

روم : نامور اطالوی ایتھیلیٹ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے، ایک ہفتے قبل ڈوناٹو سابیا کے والد بھی اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوگئے تھے۔

کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں افرا تفری مچا رکھی ہے، اٹلی کے لیجنڈ رنر ڈوناٹو سابیا بھی اس کرونا وائرس کا شکار بن کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے، اطالوی اولمپک باڈی نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

دو مرتبہ اولمپک کے فائنل میں پہنچنے والے اٹلی کے ڈوناٹو اس مہلک وائرس سے جان گنوانے والے دنیا میں پہلے اولمپک فائنلسٹ ہیں۔

- Advertisement -

ڈوناٹو نے دنیا کو الوداع کہنے سے آٹھ دن پہلے ہی اپنے والد کو اس وبا کی وجہ سے کھو دیا تھا۔ 31مارچ کو ڈوناٹو کے والد کورونا وائرس کے شکار بنے اور سات اپریل کو انہوں نے بھی اس وائرس کے آگے ہار مان لی۔

یاد رہے کہ ڈوناٹو دو مرتبہ اولمپک کے فائنل میں پہنچے تھے،1984 اولمپک میں وہ پانچویں اور 1988 اولمپک میں ساتویں پوزیشن پر رہے تھے، وہیں ڈوناٹو نے 1984 میں یوروپین انڈور چیمپئن شپ میں 800 میٹر کی ریس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، ان کی سب سے بہترین کارکردگی 1:43.88 کی رہی  جو انہوں نے 13 جون 1984 کو انجام دی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔ چین کے ووہان شہر سے پھیلنے والے اس وائرس کا سب سے زیادہ یوروپی ممالک میں ہی اثر دیکھنے کو ملا ہے، چین سے زیادہ اٹلی اور اسپین اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں