منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کورونا کی دوسری لہر، جماعت اسلامی کا تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنیکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دیر: جماعت اسلامی نے کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتے کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دیر جلسے میں کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتے کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی پنجاب میں جلسہ کرے گی، تحریک کا دوبارہ آغاز گوجرانوالہ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کل ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے کورونا کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 829 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو گئی۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیتالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 985 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں