تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7987 ہوگئی

روم/ میڈریڈ/ لندن : اٹلی، اسپین اور لندن سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے مزید 2503 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31، 506 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید سیکڑوں کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 31 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

اٹلی کے علاقے لومبارڈے اور میلان کو وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

خطرناک کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔

مجموعی صورت حال

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 7 ہزار 987 تک پہنچ گئی جبکہ 1 لاکھ 98 ہزار 426 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 82 ہزار 763 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئیں جہاں 3237 افراد ہلاک ہوئے، اٹلی میں 2503 ، ایران میں 988، اسپین میں 533، فرانس میں 175، جنوبی کوریا میں 84، امریکا میں 115، برطانیہ 71، جاپان 29 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

Comments

- Advertisement -