ہانگ کانگ میں کرونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ نے تباہی مچادی، چوبیس گھنٹے کے دوران 55 ہزار کیسز رپورٹ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ‘زیرو کووڈ کیس پالیسی’ پر چل رہے ہانگ کانگ میں ایک ہی روز میں 55 ہزار سے زائد اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ سست ویکسینیشن کو قرار دیا جارہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے، حالات ایسے بن گئے ہیں کہ کئی مقامات پر آئسولیشن سنٹر بنائے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -
ماہرین نے ہانگ کانگ کی موجودہ حالت کو سست رفتاری کیساتھ کرونا ویکسینیشن کے عمل کو قرار دیا ہے، تاحال ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد کی ویکسینیشن ہونا باقی ہے۔
کرونا کے باعث ایک ہفتے میں ہانگ کانگ میں 300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔