تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کورونا کی وجہ سے نئی نسل کی تباہی کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

نیویارک : عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث موجودہ نوجوان نسل کا مستقبل غیر یقینی کیفیت میں ہے، جس کی اہم وجہ اسکولوں کی بندش ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے نہ ہونے سے بچوں کی صلاحیتوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 19 ممالک میں اسکولوں کی بندش سے 15 کروڑ سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں جس سے پوری ایک نسل کی تباہی کا خطرہ ہے، یہ انتباہ اقوام متحدہ کے دو اداروں یونیسیف اور یونیسکو نے جاری کیا ہے۔

یونیسیف اور یونیسکو کے حکام نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتوں نے کئی مرتبہ اسکول بند کیے اور انہیں لمبے عرصے تک بند رکھا۔

اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے اس ضمن میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومتوں نے اس وقت بھی اسکولوں کو بند رکھا جب اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ یونیسیف اور یونیسکو نے اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ اسکولوں کو سب سے آخر میں بند ہونا چاہیے اور سب سے پہلے کھلنا بھی چاہیے۔

یونیسیف کے اہلکار ہینریتا فور کا کہنا ہے کہ ہم فیصلہ سازوں اور حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نسلوں کو تباہی سے بچانے کے لیے محفوظ طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنے سے ہمارا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسکولوں کو محفوظ طریقے سے کھول سکتے ہیں اور ہمیں یہ کام لازمی کرنا بھی چاہیے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے 18 کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 40 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -