منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرونا وائرس: سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس پر ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 19 کیسز کے ٹیسٹ کیے جن میں 9 مثبت آئے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حیدرآباد کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت ایک منفی ہے، پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا، 2نمونےابھی بھیجےگئے ہیں ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جو14 کیسز مختلف اسپتالوں میں ہیں وہ سب ریکور ہو رہے ہیں، کرونا کےاب کراچی میں 14 کیسز ہیں، ایک حیدرآباد میں ہے، سندھ میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 15 ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک تمام کیسز اہمیت کے حامل ہیں،کروناوائرس کا کوئی بھی کیس مقامی نہیں ہے، عوام سےصرف احتیاط کی درخواست کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں