بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، ‘ستمبر میں پاکستان کی صورتحال خوفناک ہوسکتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معروف اداکار واسع چوہدری نے شہریوں کے حالات دیکھ کر کہا ہے کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو ستمبر تک ملک کا کیا حال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے کرونا وبا پر قابو پانے کے بعد عوام کے کے رویے پر اظہار حیرانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ہماری عوام کوویڈ 19 سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کررہی ہے اسے دیکھ کر ستمبر کی صورتحال کا سوچنا بھی محال ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ملک بھر میں کرونا کی موت کا جشن احتیاطی تدابیر پر عمل کیے بغیر ہی منارہی ہے۔

خیال رہے کہ واسع چوہدری بھی ان مشہور شخصیات میں سے ہیں جو کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کرکے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کردیا تھا جسے اب ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں