جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کرونا وائرس: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احتیاط کی ضرورت ہےگھبرانے کی نہیں،کرونا وائرس کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں،بہت جلد کرونا وائرس پر قوم سے خطاب کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو مشورہ ہے حکومتی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، احتیاط کی ضرورت ہےگھبرانے کی نہیں،کرونا وائرس کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی حفاظت اور صحت کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے،ڈبلیو ایچ او نے حکومت پاکستان کے اقدامات کو بہترین اقدامات میں سے قرار دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں