لاہور: محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، مریضوں کی تشخیص اور ان کی دیکھ بھال کے لیے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں چیک تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت نے بہاولپور سول استال اور بی وی اسپتال کے لیے 17لاکھ کا چیک دیا۔ جبکہ شیخ زید اسپتال رحیم یارخان کو 20لاکھ کا چیک بھجوایا گیا۔
ڈی ایچ کیو ڈی جی خان کو طبی سامان کے لیے 10لاکھ کا چیک دیا گیا۔ فیصل آباد کے 7اسپتالوں کے لیے 13 لاکھ روپے بھجوائے گئے ہیں۔ ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو طبی سامان کے لیے 20لاکھ کا چیک دیا گیا۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کا وار جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد چل بسے، اموات کی تعداد 93 ہو گئی، 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد 5374 ہو گئی ہے، ملک میں کرونا کے 4111 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 1095 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔