تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس: سعودی کابینہ نے اہم فیصلے کر لیے

ریاض: سعودی کابینہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت 995 ملین ریال کے معاہدوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکا نے حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ یونٹس میں اضافہ اور مقامی طور پر کارکنوں میں مزید تربیت فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ سعودی کابینہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت 995 ملین ریال کے معاہدوں کی منظوری دے دی جس کے تحت مملکت کے تمام علاقوں میں ٹیسٹ سینٹرز کے قیام کے ذریعے 9 ملین افراد کے کرونا ٹیسٹ کو ممکن بنایا جائے گا۔

خادم حرمین شریفین کی جانب سے ملک میں نافذ کیے جانے والے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے احکامات کی بھی تعریف کی گئی۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جاری عارضی جنگ بندی کے اقدام کو بھی سراہا گیا۔

کابینہ اجلاس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے افطاری پروگرام کو مزید 18 ممالک تک توسیع دینے کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت مختلف ممالک میں 10 لاکھ افراد افطاری پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -