جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وائرس: ہسپانوی حکومت کا لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ : ہسپانوی حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں یورپی ملک اسپین دوسرے نمبر پر موجود ہے، جہاں اب تک 10 ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسپین کی حکومت نے جان لیوا کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا تھا تاہم اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے واضح کیا کہ نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے بلکہ صرف عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کی اشیاء خرید سکیں اور چھوٹے کاروباری افراد کو بھی کچھ ریلیف ملے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے بڑھ گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ جو انتہائی تشویش ناک بات ہے اور ایسی صورتحال میں ہسپانوی حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے سے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہلاکت خیز اور نئے مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس سے دنیا بھر میں 18 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی 1 لاکھ 14 ہزار 200 سے بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ 4 لاکھ 23 ہزار مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں