بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

کورونا وائرس؛ وفاقی وزارت صحت کی بجٹ تجاویز سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کےلیے وفاقی وزارت صحت کی بجٹ تجاویز سامنے آگئیں، کورونا وائرس کے باوجود وفاقی حکومت وزارت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت کےلیے14ارب مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ جاری منصوبوں کےلیےساڑھے 11ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

24نئی اسکیموں کےلیے2ارب 31کروڑ روپےمختص کیے جارہے ہیں، پمز میں 200بیڈ پرمشتمل ایمرجنسی سینٹر بنانےکا منصوبہ بجٹ میں شامل کرنےکی تجویز ہے،کوئٹہ میں الرجی سینٹر اور اسلام آباد میں 200بیڈزپر مشتمل اسپتال کی تعمیر بھی جاری منصوبوں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کےلیے4ارب روپے اور ای پی آئی پروگرام کےلیے2ارب 20کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، آزاد کشمیر، جی بی میں بہبودآبادی، ہیپاٹائٹس اورٹی بی پروگرام پرفنڈز کی تجویز ہے تاہم فنڈز اور منصوبوں سےمتعلق حتمی فیصلہ بدھ کوقومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کے بجٹ میں اضافے کی تجویز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے لیے141 ملین روپے بجٹ مختص کیے جارہے ہیں، گزشتہ بجٹ میں 137 ملین روپے مختص کیے گئے تھے۔

مالی سال 20-2019کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کے5 اجلاس ہوئے، قمری کیلنڈر،کمسنی کی شادی، اقلیتوں کےحقوق،جبری تبدیلی مذہب پررائےدی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نےطلاق ثلاثہ کوقابل تعزیر جرم قرار دینےکی سفارش کی جب کہ بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کےلیے تجاویز دیں، اسی طرح اسلامی نظریاتی کونسل نےنیب آرڈیننس پرتفصیلی رائے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں