تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کے لیے بڑا تحفہ

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کو ایمبولینس، گاڑیوں، موٹر سائیکلز، تشخیصی آلات کا تحفہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت پاکستان کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا نے شرکت کی۔

عالمی ادارہ صحت نے ایمبولینسز، گاڑٰیاں، موٹر سائیکل پاکستان کے حوالے کردئیے، ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو 37 ایمبولینسز، 12 ڈبل گیبن گاڑیاں، 125 موٹر سائیکل اور تشخیصی آلات فراہم کیے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او کی امداد پر مشکور ہیں، پاکستان عالمی ادارہ صحت کی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، کورونا کی پہلی، دوسری لہر میں ڈبلیو ایچ او سے مل کر کامیابیاں سمیٹیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے ملنے والی امداد صوبوں میں تقسیم کی جائیں گی، ایمبولینسز، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے لاجسٹک قوت بڑھے گی، امدادی سامان سے کورونا مریضوں کی اسپتال منتقلی آسان ہوگی۔

Comments

- Advertisement -