کراچی : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ66لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کوویڈ19 سے ہلاکتوں کی تعداد6 لاکھ55ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 60لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 6 لاکھ 55ہزار سے زائد افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے ایک کروڑ66لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 60 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ66لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، دنیا بھر میں 57لاکھ77ہزار سے زائد کورونا مریض اسپتالوں، گھروں اور قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں، پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث6لاکھ55ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا سےایک لاکھ 50ہزارسے زائد اموات جبکہ 44لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے87ہزار سے زائداموات ہوچکی ہیں اور 24لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت کی صورتحال بھی تاحال تشویشناک ہے بھارت میں33ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،14لاکھ سے زائد متاثرہ افراد ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے13ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوگئے ،8لاکھ سے زائد متاثر ہیں، جنوبی افریقا میں7ہزار سے زائد اموات اور چار لاکھ52ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے43ہزار سے زائد اموات سامنے آچکی ہیں وہاں 3لاکھ90ہزارسے زائد لوگ متاثر ہیں، اس کے علاوہ پیرو میں کورونا وائرس سے18ہزارسے زائد اموات ہوئیں اور 3لاکھ84ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔