تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا جنگ، اگلی صف میں لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین

دنیا بھر میں کرونا وائرس نے اربوں لوگوں کو خوف زدہ کررکھا ہے اور بہت سارے ممالک میں مہلک وبا کی وجہ سے ایمرجنسی بھی نافذ کی جاچکی ہے۔

ایسے حالات میں ڈاکٹرز، نرسز ، پیرا میڈیکل سے وابستہ افراد اپنی جان خطرے میں ڈال کر اگلی صف میں ڈٹ کر کرونا وائرس کا بھرپور انداز سے مقابلہ کررہے ہیں۔

دنیا بھر میں آج کرونا سے جنگ لڑنے والے شعبہ طب سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کی جانب سے بھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو اُن کی خدمات کے عوض شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شوبز اسٹارز اور معروف کھلاڑیوں سمیت عوام نے اپنے گھر کی چھتوں ، کھڑکیوں یا بالکونیوں پر سفید پرچم لہرا کر شعبہ طب سے وابستہ افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستان بھر میں پولیس اور دیگر ادارے کے اہلکاروں نے بھی ڈاکٹر اور نرسز کو سیلیوٹ پیش کیا۔

کرونا کی مشکل میں جاں فشانی سے کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک کی مشہور شخصیات نے شعبہ طب سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی۔

شوبز انڈسٹری کے دو مشہور اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی  جس میں انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں سلیوٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم  اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جمعہ کے دن چھ بجے آپ تمام لوگ اپنے گھروں کی چھت پر سفید جھنڈا لہرائیں اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کریں۔ کراچی کنگز کے صدر نے مزید کہا کہ ’تم اس قوم کے مسیحا ہو، ہمیں تم سے پیار ہے‘۔

گلوکار جواد احمد نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانا شیئر کیا جس کے بول ہیں۔ ‘کامیاب رہو ہر قدم ، قوم کی عزت ہو تم۔۔ تم مسیحا ہو اس قوم کے ہمیں تم سے پیار ہے۔’ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو پوری قوم کی جانب سے سیلوٹ بھی کیا۔

لیو ٹوینس کے نام سے کام کرنے والے دو میوزیشن بھائیوں نے بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے ’ہمیں تم سے پیار ہے‘ گانے کی دھن گٹار اور وائلن پر بجائی۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -