ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کورونا کا مریض لاہور سے میانوالی فرار ہونے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کوروناکا  مریض لاہور سے میانوالی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم مریض کے2بھتیجےکورونا کی وجہ سے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکےحوالےسےمریضوں کی سنگین غفلت سامنےآنے لگی ، کوروناکا پازیٹو مریض لاہور سے میانوالی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا، مریض گلبرگ لاہور میں واقع اسکول کا سیکیورٹی گارڈ ہے.

مریض کے2بھتیجےکورونا کی وجہ سے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، مریض نے کورونا ٹیسٹ کرایااوررپورٹ میں تاخیرہوئی تھی۔

- Advertisement -

فرار مریض کورونا رپورٹ آنے سے قبل ہی بذریعہ ٹرک لاہورسےمیانوالی پہنچا ، جس کے بعد اسے فون پربتایا گیا لاہورمیں ہونے والا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور قریبی اسپتال سےفوری رجوع کرنےکاکہاگیا۔

جس کے بعد مریض ڈائریا کی شکایت پرڈی ایچ کیومیانوالی میں رپورٹ ہوا اور کوروناٹیسٹ پازیٹوآنےسےمتعلق رپورٹ ڈاکٹروں کونہیں بتائی تاہم کچھ دیرکےبعدڈاکٹروں کوکوروناوائرس میں مبتلاہونے کے بارے میں مطلع کیا اور اسپتال کےعملےکی زندگیوں کوبھی خطرے میں ڈالا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور کے جناح اسپتال سے 24 سالہ کرونا وائرس کی مریضہ فرار ہوگئی تھی، اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے مریضہ کے تمام کوائف فراہم کر دیے تھے۔

بعد ازاں مریضہ دوسرے اسپتال سے مل گئی تھی، خاندانی ذرایع نے بتایا تھا کہ مریضہ جناح اسپتال میں علاج سے مطمئن نہیں تھی ،اسپتال انتظامیہ نے غفلت چھپانے کے لیے فرار کا الزام لگایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں