The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں کورونا کی تازہ صورت حال

کوئٹہ: کورونا آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 71نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا آپریشن سیل نے اپنے اعدادوشمار میں بتایا کہ صوبے میں 24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 9.49فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے 9اضلاع میں 747ٹیسٹ کیے گئے، 24گھنٹے میں کورونا سے 2مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا آپریشن سیل کے مطابق کوئٹہ میں کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 3.8فیصد رہی، کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 97فیصد برقرار ہے۔

ملک میں کورونا کے 901 نئے کیسز رپورٹ، 23 اموات

دوسری جانب این سی او سی نے وبا کی صورت حال کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 44ہزار544ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 901کیسز مثبت نکلے جبکہ 23 نئی اموات کے بعد ملک میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 211 ہوگئیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث وبائی کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی سبب مختلف امور پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں اور ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں