مانچسٹر کے 2 علاقوں ہارفورے اور موسٹن میں کوروناکی نئی قسم آنے پر شہریوں کو فوری کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی قسم ’’ای فورایٹ فور کے‘‘ کے کیسز گزشتہ ماہ برسٹل میں سامنے آئے تھے اور 2 ہفتے قبل نارتھ ویسٹ میں 10لاکھ افرادکو فوری ٹیسٹ کرانےکا کہا گیا تھا۔
شہریوں کےلیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ایم نائن، ایم فوٹی پوسٹ کوڈ والے علاقوں کے شہریوں کو فوری ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہری بلا اپائنٹمنٹ قریبی سینٹر یا موبائل ٹیسٹنگ سے ٹیسٹ کراسکیں گے۔ محکمہ صحت اور مقامی کونسل نےفوری ٹیسٹ کیلئےعلاقائی پوسٹ کوڈز جاری کر دیئے ہیں۔
ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ ڈیوڈ ریگن کا کہنا ہے کہ ایسےثبوت نہیں ملےکہ یہ وائرس ویکسین پراثرانداز ہو سکتا ہو، ہارفورے اور موسٹن کے رہائشی فوری ٹیسٹ کرائیں۔