بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومتی بروقت اقدام سے کورونا کی شرح3.1 فیصد تک گرگئی: دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدام سے کورونا وائرس کی شرح3.1فیصد تک گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی شرح تین اشاریہ ایک فیصد تک گرگئی اور یہ اب تک کی وبا کے دوران سب سے کم شرح ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد47ہزار764ہے۔ خوشی ہے پاکستان کورونا وبا سے نمٹتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ادھر این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52ہزار427کرونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران ایک ہزار629نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 76 مریض وبا کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے،۔

پاکستان میں عالمی وبا سے شکار ہونے والے افراد کی تعداد 21ہزار265ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں