حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر شروع ہونے پر نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی،کورونا وبا کی دوسری لہرمیں اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں یومیہ کوروناکیسزکی تعداد400سےبڑھ کر700ہوگئی، کورونا وبا کی دوسری لہر سےنمٹنےکیلئےایس اوپیز پر سختی سےعمل کرناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کومجبوری میں سخت اقدامات کرناہوں گے، پابندیاں سخت کرنا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے کمرشل سرگرمی اورتقریبات کےاوقات میں کمی پرمشاورت جاری ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پرہجوم مقامات پرماسک کااستعمال ناگزیرہوناچاہیے جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گےوہاں زیادہ توجہ دی جائےگی۔