کوئٹہ : بلوچستان میں دیگر صوبوں کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی ہوئی اور ایک دن میں صرف 14 کیسزرپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ، محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا 24گھنٹےکےدوران بلوچستان میں کوروناپھیلنےکی شرح2.65فیصد رپورٹ کی گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح2.71 فیصد رہی ، گزشتہ روز صوبےمیں کورونا کے 1050ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 14 کیسزرپورٹ ہوئے ، جن میں سے 13 کا تعلق کوئٹہ اور 1 کا تعلق تربت سے ہے۔
بلوچستان میں کوروناوائرس سےاب تک جاں بحق افرادکی تعداد367ہوگئی جبکہ صوبےمیں کوروناکےمصدقہ کیسزکی تعداد33ہزار744 اور کوروناسےصحتیاب افرادکی تعداد33ہز286ہوگئی۔
خیال رہے پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، مسلسل دوسرے روز بھی 5 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔