The news is by your side.

Advertisement

کوروناکی صورتحال کنٹرول سے نکل گئی ہے، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوروناکی صورتحال اب کنٹرول سےنکل گئی ہے، کورونا سےمتعلق ہمیں صورتحال صحیح نظرنہیں آرہی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کاش وزیراعظم جوباتیں آج کہہ رہےوہ 2ماہ پہلےکہتےتھےتو اچھا ہوتا، کورونا اورپٹرول ایشو ہے، مگرنان ایشو سنتھیارچی پربات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنتھیارچی کےذریعےملک کےبنیادی مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، سنتھیارچی نان ایشو ہے لیکن اب اسےایشو بنایاجارہاہے، امریکی خاتون ایک سیاسی جماعت پرسنگین الزامات لگارہی ہے، امریکی خاتون دیگر لوگوں کو بھی نام لینے کی دھمکی دے رہی ہے اگر اس خاتون کونہ روکا تو کل یہ کسی ادارے کے خلاف بھی بات کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ امریکا کےریکارڈمیں سنتھیارچی نامی کوئی خاتون نہیں ہیں، سنتھیارچی کےخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سنتھیارچی کوآج نہ روکا گیا اور جھوٹاثابت نہیں کیاتویہ کسی کونہیں چھوڑےگی۔

اسٹیل کے معاملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جوپاکستان اسٹیل کےپیچھےلگےہوئےہیں ان کی نظراس زمین پرہے مگر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین کسی کوہڑپ کرنےنہیں دےگی، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل سےمتعلق فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان اسٹیل سےمتعلق سی سی آئی فیصلہ کرنےکااختیاررکھتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں