بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا مریض کی موت پر بیٹا مشتعل، دیگر مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرونا میں مبتلا والد کی موت پر بھارتی نوجوان نے مشتعل ہوکر اسپتال میں آکسیجن ترسیل کے نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گنا میں پیش آیا، جہاں اسپتال میں زیر علاج 63 سالہ کرونا مریض کے دم توڑنے پر نوجوان اولاد نے اسپتال کو میدان جنگ بنادیا۔

63 سالہ باپ کی موت کی اطلاع ملنے پر بیٹے نے مشتعل ہوکر اسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع کردی اور آکسیجن سپلائی کا نظام تباہ کرنے کی کوشش کی جب کہ اسپتال میں نصب آکسیجن کنسنٹریٹر کو توڑ دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آکسیجن ترسیل کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہوتو کرونا وارڈ میں زیر علاج 22 مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑجاتیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامہ کرنے والے نوجوان کو اسپتال عملے اور وارڈ بوائے نے قابو کرکے اسپتال سے باہر نکالا تاکہ دیگر کرونا مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں