بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کا منفرد دعوت نامہ منظر عام پر آگیا جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی محل نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دعوت نامے کا آرٹ ورک جاری کیا۔ فنکار اینڈریوجیمیسن کے ڈیزائن کردہ ری سائیکل کارڈ پر پانی کے رنگوں کا خوبصورت استعمال کیا گیا ہے۔

دعوت نامے میں برطانوی لوک داستانوں کی قدیم شخصیت سمیت پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی چھ مئی کو ویسٹ منسٹرایبے میں ہوگی جہاں پچھلے ایک ہزار برس سے برطانوی بادشاہوں کی تاج پوشی کی جاتی رہی ہے۔

- Advertisement -

تاج پوشی کی تقریب میں دو ہزار مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

چارلس

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں