بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں کونسی بھارتی اداکارہ شرکت کرینگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ہونے والے موسیقی کے پروگرام بھارت کی نمائندگی کرینگی۔

سونم اس خصوصی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے والے امریکی گلوکاروں کیٹی پیری اور لیونل رچی جیسے عالمی اسٹارز کے گروپ کا حصہ ہوں گی۔

عالمی اسٹارز کے اس گروپ کا شیڈول بھی سامنے آیا ہے، سونم کپور برطانوی گلوکار اسٹیو وِن وڈ اور دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کے خصوصی ورچوئل کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے پرفارم کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے لیے گانے والے دولت مشترکہ کے خصوصی ورچوئل گروپ کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ کنسرٹ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے نشر کیا جائے گا، کنسرٹ میں برطانوی پاپ بینڈ ٹیک دیٹ، اطالوی گلوکار اینڈریا بوسیلی، ویلز سے تعلق رکھنے والے سنگر برائن ٹیرفل، برطانوی گلوکارہ فرییا رائیڈنگز اور کلاسیکی موسیقار الیکسس فرنچ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سرکاری طور پر شاہ چارلز سوم کی تاج پوشی اتوار (چھ مئی) کو ہوگی، ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تقریب میں دو ہزار مہمان شرکت کریں گے جن میں شاہی خاندان کے سرکردہ افراد، مشہور شخصیات، اداکار اور سیاست دان شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام کینٹربری کے آرچ بشپ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں