ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دبئی میں پارکوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میونسپلٹی نے 18 مئی بروز پیر سے 70 پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے پیر سے 70 عوامی پارک کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت 15 مارچ سے بند کیے گئے پارک مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آف دبئی میونسپلٹی داؤد الحجیری کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی نے عوامی پارکوں کو تین مرحلوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، مرحلہ وار پارکوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ ان میں بتدریج سہولیات کی فراہمی، نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پارک سروسز متعلقہ اتھارٹیز، پارٹنرز، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور ان کی معاونت کے بعد دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا اور کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے بحال کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 12 سے 18 مئی کے پہلے مرحلے میں پارکوں کے بیرونی ٹریک اور متعدد فیملیز اسکوائر کو کھولا گیا جب کہ 18 سے 25 مئی کے دوسرے مرحلے میں 70 پارکوں کو کھولا جارہا ہے جس میں تالاب والے پارک، قرآنک پارک اور دیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں