تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تشویش ناک صورت حال

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 585 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کی وزارت صحت نے اپنے اعدادوشمار میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار پانچ سو پچاسی نئے مریض سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوئی۔

وزارت صحت نے کہا کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 437 ہوگئی ہے۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia rise past 2000-mark

سعودی عرب میں اب تک 8 ہزار 883 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 375 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 129 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 96 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -