جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

برطانیہ میں میل جول پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بولٹن: مانچسٹر کے علاقے بولٹن میں کورونا کیسز میں اضافے پر حکومت کی جانب سے لوگوں کے میل جول پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے وبا کے سدباب کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

لوگوں کے میل جول پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی بھی دوسرے گھر کے فرد سے ملنے پر پابندی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک آوےکی اجازت ہوگی جب کہ بڑے ہالز کو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رکھنےکی ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ پابندیاں سیکریٹری ہیلتھ کی جانب سے عائد کی گئی ہیں، سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ بولٹن میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے20سے30سال کے افراد میں کورونا کا پھیلاؤزیادہ ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ نوجوان سماجی فاصلےکی ہدایات پرعمل نہیں کررہے جس کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں