تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید درجنوں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 744 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 593 ہوگئی، 24 گھنٹے میں تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 744 ہوچکی ہے۔ صرف تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 945 ہوچکی ہے۔

صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 697 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک صوبے میں کرونا وائرس سے 158 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 مریض جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے، اب تک کرونا وائرس سے 7 ہزار 662 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -