تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کرونا وائرس: بلوچستان میں 5 روز کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی، گزشتہ 5 روز کے دوران 701 اور 24 گھنٹوں کے دوران 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 5 روز کے دوران 701 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی، صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہزار 499 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا 13 سو 15 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 12 سو 4 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے۔

بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہے۔

ملک میں 2 لاکھ 93 ہزار 159 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -