تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سخت لاک ڈاؤن کے اثرات، کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے، کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح گھٹ گئی، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 67 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 373 ہوگئی جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 398 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 2 کروڑ 52 لاکھ 8 ہزار 663 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 67 لاکھ 20 ہزار 918 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -