جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وائرس: ملک بھر میں 6 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 28 اموات رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 448 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 137 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہوگئی۔

- Advertisement -

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 732 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 63 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار 136 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 سو 49 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 10 کروڑ 81 لاکھ 73 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار 497 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں