اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 330 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 330 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہوچکی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 726 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 23 ہزار 521 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 47 مریض زیر علاج جن میں سے 93 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔